مفتاح اسماعیل 57

این ایف سی ایوارڈ بدلنا ہوگا، وفاق کے اخراجات بھی کم کرنا ہونگے’ مفتاح اسماعیل

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ این ایف سی ایوارڈ بدلنا ہوگا، وفاق کے اخراجات بھی کم کرنا ہوں گے، 4ہزار ارب روپے پی ایس ڈی پی کیلئے رکھے گئے ہیں۔

ایک انٹر ویو میں مفتاح اسماعیل نے کہاکہ ایکسپورٹرز پر 60 فیصد اور تنخواہ دارطبقے پر 40 فیصد ٹیکس ہے، مہنگی بجلی اور گیس دیں گے تو خطے کے ممالک سے کیسے مقابلہ کریں گے؟ ،ہرایم این اے کو25،25کروڑ روپے دئیے گئے ہیں، حکومت کو اپنے پیر چادر میں رکھنے چاہئیں، دنیا میں تیل60ڈالر سے نیچے ہے،پہلے کبھی اتنا سستا نہیں ہوا، خام تیل اور خوردنی تیل بھی سستاہے۔

انہوں نے کہاکہ اب سنہری مواقع ملے ہیں توبرآمدات کیوں نہیں بڑھا پا رہے؟ ،ہماری معیشت بالکل نہیں چل رہی، اسٹیبلشمنٹ حکومت کی جتنی سپورٹ کر سکتی ہے کر رہی ہے، مشکل فیصلے تنخواہوں پر ٹیکس لگانے سے نہیں ہوتے، ہم آج بجلی اسی طریقے سے بیچ رہے ہیں جیسے 2012 میں بیچ رہے تھے، پاکستان میں بجلی بنگلادیش اور بھارت سے کم استعمال ہوتی ہے، 200یونٹ تک سبسڈی دی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں