293

اینٹی کرپشن کے دبنگ افسر ناصر چٹھہ کی قبضہ مافیا کے خلاف کاروائی

جعفر بن یار

ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب گوہر نفیس کے حکم پر شیخوپورہ اور سرگودھا کے قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی کی گئی
سرکاری اراضی پر غیر قانونی قابضین کے خلاف اینٹی کرپشن نے کارروائی کی
اینٹی کرپشن ، پولیس اور محکمہ مال قبضہ مافیا کے خلاف ڈٹ گئے
اینٹی کرپشن

اینٹی کرپشن لاہور ریجن بی کی شیخوپورہ کے چکنمبر 19/RB میں بااثر قبضہ مافیا کے خلاف ایکشن
شیخوپورہ سے سات ایکڑ سے زائد سرکاری اراضی واگزار کرالی
واگزار کرائی گئی اراضی کی مالیت ایک کروڑ ساٹھ لاکھ ہے
اینٹی کرپشن

شیخوپورہ سے واگزار کرائی گئی زمین مقامی لمبردار کے سپرد کردی گئی
سرکل آفیسر اینٹی کرپشن شیخوپورہ ناصر چٹھہ کی سربراہی میں محکمہ مال اور پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ آپریشن کیا گیا
جبکہ دوسری کارروائی سرگودھا کے گاؤں چکنمبر 108 این بی سے سو کنال سرکاری اراضی واگزار کرالی۔
واگزار کرائی گئی زمین کی مالیت ایک کروڑ روپے ہے

سرکل آفیسر سرگودھا تصور بوسال کی سربراہی میں محکمہ مال اور پولیس کی بھاری نفری نے آپریشن کیا
واگزار شُدہ اراضی محکمہ مال کے حوالے کردی گئی

تاوان کی وصولی کے لئے محکمہ مال کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔ ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب
پنجاب بھر میں قبضہ مافیا کے خلاف بلاامتیاز کاروائیاں جاری ہیں۔ ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں