اینٹی کرپشن پنجاب 256

اینٹی کرپشن پنجاب میں محکمے کے اپنے تمام افسروں کو سرنڈر کردیا گیا

شہباز اکمل جندران۔۔۔

اینٹی کرپشن پنجاب میں ڈیپوٹیشن پر آنے والے افسروں کا راج ہے اور محکمے کے اپنے تمام ڈپٹی ڈائریکٹروں کو سرنڈر کر دیا گیا ہے۔
اینٹی کرپشن پنجاب
ذرائع کے مطابق اے سی ای میں محکمے کے اپنے ڈپٹی ڈائیریکٹرز کنورخالد، حسن رضا خان،نعیم الرحمن اور طارق محمود کو آن کے عہدوں سےالگ کرکے close to Headquarterکر دیا گیا ہے۔
اینٹی کرپشن پنجاب
جس سے یہ افسر بددلی کا شکار ہیں۔جبکہ ان کی جگہ دوسرے محکموں سے ڈیپوٹیشن پر آنے والے افسروں کو تعینات کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اینٹی کرپشن ڈیپارٹمنٹ صوبے میں کرپشن کا قلعہ قمع کرنے کے لئے کام کررہا ہے۔اور چھان بین کے ساتھ ساتھ انویسٹیگیشنز اس کا طرہ امتیاز ہے۔

تاہم ذرائع س معلوم ہوا ہے کہ محکمے میں ڈیپوٹیشن پر آنے والے بعض ایسے افسروں کو بھی انکوائری اور انویسٹیگیشنز پر تعینات کیا گیا ہے۔جن کے پیرنٹ ڈیپارٹمنٹس کا تحقیق و تفتیش سے کوئی تعلق نہیں ہوتا۔اور ایسے افسران محکمے کی بدنامی کے علاوہ فراہمی انصاف کے عمل میں رکاوٹ بننے لگتے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں