سپریم کورٹ 11

اینٹی کرپشن مقدمہ، چودھری پرویز الہٰی کی اپیل سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) سپریم کورٹ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی اور انکے بیٹے راسخ الہٰی کی اینٹی کرپشن مقدمہ میں ضمانت منسوخی کی اپیل سماعت کیلئے مقرر کر دی ہیں۔

عدالت نے سابق سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی کی ضمانت منسوخی کی اپیلیں بھی مقرر کر دیں۔چیف جسٹس یحیحی آفریدی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ 12 مارچ کو کیس کی سماعت کرے گا۔

واضع رہے کہ پرویز الہٰی، راسخ الہٰی اور محمد خان بھٹی کی ضمانت منسوخی کیلئے پنجاب حکومت نے اپیلیں دائر کر رکھی تھی، ملزمان کےخلاف مقدمات تھانہ اینٹی کرپشن گوجرانوالہ میں درج ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں