جعفر بن یار۔۔۔۔
نویں اور دسویں جماعت کے پریکٹیکل امتحانات کے بغیر ہی پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ کا پریکٹیکل کی 28 لاکھ سے زائدکاپیوں کی اشاعت پر اینٹی کرپشن پنجاب نے تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کردیا ہے۔اور پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ لاہور کے عارضی ڈائیریکٹر پروڈکشن اختر بٹ سے پریکٹیکل نوٹ بکس کی پرنٹنگ ست متعلق پری کوآلیفکیشن کی تمام تر تفیصلات۔بڈر کی لسٹ۔اور لوئسٹ بڈرز کی معلومات طلب کی ہیں۔
اینٹی کرپشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل محمد اصغر نے فزکس، کیمسٹری، بیالوجی وغیرہ کی پریکٹیکل کی نوٹ بکس چھاپنے والے پرنٹرز کو بھی شامل انکوائری کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور پی سی ٹی بی کے قائمقام ڈائیریکٹر پروڈکشن اختر بٹ کو ہدایت کی ہے کہ ہفتہ 8 مئی کو حاضر ہوں اور پری کوآلیفکیشن کی تمام تر تفیصلات جمع کروائیں۔
ذرائع کے مطابق پی سی ٹی بی نے 25 کروڑ 24 لاکھ روپے کی پریکٹیکل کاپیوں کی اشاعت مکمل کرلی ہے۔
زرائع کے مطابق کورونا وائرس کی تیسری لہر کے پیش نظر پنجاب سمیت ملک بھر میں رواں سال بھی نویں اور دسویں جماعت میں سائنس کے طالبعلم پریکٹیکل امتحان نہیں دے سکیں گے۔اور نہ ہی ان کی پریکٹیکل کی نوٹ بکس یا کاپیاں چیک کی جائینگی۔
تاہم پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ نے رواں سال کے تعلیمی سیشن کے لئے بھی پریکٹیکل کی نوٹ بکس چھاپنے کے لئے مختلف پرنٹرز اور پبلشرز کو کام الاٹ کیااور پری کو آلیفکیشن کےپراسیس میں 98 فرموں نے حصہ لیا۔جن میں سے 86فرموں کوپری کوالیفائی کیا گیا۔جبکہ ان میں سے 66 فرموں نے ٹیکنیکل اور فنانشل بڈز کےز ساتھ کاغذ کے سیمپل بھی جمع کروائے۔
جنہیں پی سی ٹی بی نے 25 کروڑ 24 لاکھ روپے کی 9 ویں اور 10ویں جماعت کی پریکٹیکل کی نوٹ بکس چھاپنے کا کام الاٹ کردیا تھا