لاہور ( رپورٹنگ آن لائن) لاہور ہائیکورٹ نے اینٹی ریپ ایکٹ پر عملدرآمد اور ایکس کی بندش کے خلاف دائر دو مختلف درخواستوں پر سماعت اٹارنی جنرل کے پیش نہ ہونے پر غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی ۔
چیف جسٹس مس عالیہ نیلم کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے درخواستوں پر سماعت کی ۔بینچ میں جسٹس فاروق حیدر اور جسٹس علی ضیا باجوہ بھی شامل ہیں۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل مرزا نصر نے بتایا کہ اٹارنی جنرل راستے میں تھے مگر انہیں واپس اسلام آباد جانا پڑا، بھارت نے سندھ طاس معاہدہ ختم کرنے کا اعلان ہے تو یہ ایک قانونی معاملہ بھی ہے.
اس حوالے نیشنل سکیورٹی کمیٹی کی میٹنگ ہونی ہے جس میں اٹارنی جنرل شرکت کریں گے۔ استدعا ہے کہ عدالت اس کیس کی سماعت ملتوی کردے۔ جس پر عدالت نے اٹارنی جنرل کے پیش نہ ہونے پر کیسز کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی ۔