عبدالعلیم خان

ایم 5 کو جلد از جلد بحال کیا جائیگا ، وزیر مواصلات

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے کہا جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے M-5کو جلد از جلد بحال کر دیا جائے گا اور این ایچ اے کو اس حوالے سے خصوصی ٹاسک سونپ دیئے گئے۔

محکمہ آبپاشی پنجاب کا مرمتی کام مکمل ہونے کے فوراً بعد موٹروے کی تعمیر اور بحالی کا آغاز کر دیا جائے گا جسے 15 سے 20دنوں کے اندر مکمل کر لیں گے پنجاب حکومت سے مسلسل رابطے میں ہیں تاکہ فوری اور اہم فیصلے کیے جا سکیں۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر نے سیلاب سے متاثرہ مختلف اضلاع میں شاہراہوں کی بحالی کے حوالے سے این ایچ اے افسران اور پنجاب کے وزیر آبپاشی سے ملاقات کے دوران کیا۔

عبدالعلیم خان نے کہا این ایچ اے کے مختلف ریجن سے افسران طلب کر کے موٹروے کی بحالی کا عمل تیز تر بنا رہے اور دن رات کام جاری رہے گا۔ سیکرٹری مواصلات اور چیئرمین این ایچ اے مسلسل موقع پر موجود ہیں۔ انہوں نے کہا اگرچہ سیلابی پانی نے موٹروے کے ڈھانچے کو بھاری نقصان پہنچایا لیکن جلال پور پیر والا شہر بچا لیا گیا ہے۔