وزیراعظم 219

ایم کیو ایم کے پرامن مظاہرے پر لاٹھی چارج اور تشدد کا نوٹس لیا ہے،وزیراعظم

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ ایم کیو ایم کے پرامن مظاہرے پر لاٹھی چارج اور تشدد کا نوٹس لیا ہے،واقعے کی رپورٹ طلب ،ذمہ داروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

جمعرات کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر میں ٹویٹ کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ سندھ پولیس کا ایم کیو ایم کے پرامن مظاہرے پر لاٹھی چارج اور تشدد کا نوٹس لے لیا ہے، محکمہ داخلہ ، چیف سیکرٹری اور آئی جی سندھ سے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔انہوں نے کہا کہ رپورٹ ملنے کے بعد ذمہ داروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں