فردوس عاشق اعوان

ایم کیو ایم کو 2 سینیٹرز کی پیش کش ہوئی مگر انہوں نے قومی مفاد کو ترجیح دی، فردوس عاشق اعوان

لاہور(رپورٹنگ آن لائن) وزیراعلی پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کو سندھ سے 2 سینیٹرز کی پیش کش ہوئی مگر انہوں نے قومی مفاد کو ترجیح دی۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ تحریک انصاف کے اتحادیوں کو سلام پیش کرتی ہوں ، سینیٹ الیکشن میں جیت حق اور جمہوریت کی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ خریداروں اور منڈیاں لگانے والوں کو عوام دیکھ رہی ہے ، ایک طرف ووٹ کا تقدس برقرار رکھنےوالے ہیں تو دوسری جانب ووٹ کو عزت دینےکا نعرہ لگانے والے نوٹ کو عزت دینے کے لیے بےتاب ہیں۔ معاون خصوصی کا کہنا تھا کہایم کیو ایم کو سندھ سے2سینیٹرز کی پیش کش ہوئی مگر انہوں نےقومی مفاد کو ترجیح دی۔