کراچی (رپورٹنگ آن لائن) ترجمان حکومت سندھ بیرسٹر مرتضی وہاب نے ایم کیو ایم پاکستان کے حکومت سے ناراضگی کے اعلان پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم سڑکوں پر نہیں بلکہ حکومت سے نکلے۔
مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم پاکستان نے سڑکوں پر آنے کی باتیں کی ہیں مگر حکومت سے نکلے بغیر سڑکوں پر نکلنے کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم لالی پاپ دینا بند کرے اور اپنی پوزیشن واضح کرے کہ صوبے کے عوام کے ساتھ ہے یا نہیں۔