شہبازاکمل جندران۔۔۔
مینجنگ ڈائیریکٹر پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ لاہور فاروق منظور نے چہیتوں کو نوازنے کے لئے قانون کی دھجیاں اڑا دیں۔
فاروق منظور نے پی سی ٹی بی کو ذاتی جاگیر سمجھتے ہوئے بورڈ میں 50 سے زائد ملازمین کو بھاری ماہانہ تنخواہوں پر بطور ڈیلی ویجر رکاوٹ کرتے ہوئے قومی خزانے کو دونوں ہاتھوں سے لٹاناشروع کر دیا ہے۔
چھوٹے گریڈ کے ملازمین کو عام طورپر پر Contigentملازم کے طورپر ڈیلی ویجز پر ملازم رکھا جاتا ہے۔ تاہم فاروق منظور نے گریڈ 16 اور 17 میں بھی ملازمین کو ڈیلی ویجز پر ملازمتیں دے رکھی ہیں۔
پی سی ٹی بی کے اپنے ذرائع کے مطابق فاروق منظور نے سال 2020-21 میں مجموعی طورپر 49 ملازمین کو کنٹیجنٹ ملازم کے طورپر ملازمت دی اور انہیں ایک کروڑ 30 لاکھ روپے بطور تنخواہ ادا کی۔
لاہور میں واقع پی سی ٹی بی آفس میں لاہور کی بجائے سرگودھا ، قصور، شیخوپورہ، جھنگ رحیم یار خان اور پاکپتن کے شہریوں کو ملازمت دی گئی۔
فاروق منظور کے متعلق یہ بات بھی سامنے آچکی ہے کہ انہوں نے قانون کی دھجیاں اڑاتے ہوئے بورڈ کو گھر کی لونڈی سمجھتے ہوئے ایک ہی خاندان ہے کئی افراد کو بھی ملازمتوں سے نواز رکھا ہے۔