ایل این جی 90

ایل این جی کی درآمدات میں مالی سال کے پہلے دوماہ میں 11فیصدکی نموریکارڈ

فیصل آباد (رپورٹنگ آن لائن)ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے دوماہ میں سالانہ بنیادوں پر11فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔

پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے دوماہ میں ایل این جی کی درآمدات پر714ملین ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 11فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ایل این جی کی درآمدات پر645ملین ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواتھااگست میں ایل این جی کی درآمدات کاحجم 382ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوجولائی کے مقابلہ میں 15فیصد اورگزشتہ سال اگست کے مقابلہ میں 25فیصدزیادہ ہے،جولائی میں ایل این جی کی درآمدات پر332ملین ڈالر اورگزشتہ سال اگست میں 306ملین ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواتھا۔

واضح رہے کہ مالی سال کے پہلے دوماہ میں پیٹرولئیم مصنوعات کی مجموعی درآمدات کاحجم 2.665 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاہے جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 2.171ارب ڈالرکے مقابلہ میں 22.7فیصدزیادہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں