ایل این جی ریفرنس 306

ایل این جی ریفرنس،شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل سمیت دیگر کے خلاف نیب گواہ حسان بھٹی پر جرح مکمل

اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن) احتساب عدالت اسلام آباد میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور سابق وزیر مفتاح اسماعیل سمیت دیگر کے خلاف ایل این جی ریفرنس میں نیب کے گواہ حسان بھٹی پر وکیل صفائی پر جرح مکمل کرلی، عدالت نے آئندہ سماعت پر نیب کے مزید گواہان کو طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 9 فروری تک ملتوی کردی ۔

منگل کو اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سابق وفاقی وزیر مفتاح اسماعیل سمیت دیگر کے خلاف ریفرنس پر سماعت کی۔ عدالت نے ملزمان کی حاضری لگنے کے بعد جانے کی اجازت دے دی۔

شاہد خاقان عباسی کے وکیل بیرسٹر ظفر اللہ نے نیب کے گواہ پر جرح کی۔ وکیل صفائی کی نیب کے گواہ پر جرح مکمل ہونے پر عدالت نے آئندہ سماعت پر نیب کے مزید گواہان کو طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 9 فروری تک ملتوی کردی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں