ایل این جی 132

ایل این جی اور ایل پی جی کی عدم دستیابی کی وجہ سے سردیوں میں گیس بحران شدید ہونے کا امکان

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) ایل این جی اور ایل پی جی کی عدم دستیابی کی وجہ سے سردیوں میں گیس بحران شدید ہونے کا امکان ہے ۔ نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان ایل این جی لمیٹڈ (پی ایل ایل )نے ایل این جی کی درآمد کے لیے ٹینڈر ضرور جاری کیے تھے مگر ابھی تک ایل این جی کارگو حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکی۔

حال ہی میں پی ایل ایل نے 6سال سے کم کی مدت کیلئے 12 ایل این جی کارگوز کا انتظام کرنے کے لیے ٹینڈر جاری کیے تھے تاہم اب بولی دہندگان کی تعداد بڑھانے کے لیے بولی کی تاریخ میں توسیع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پی ایل ایل آئندہ ماہ بولی کھولے گی،پی جی پی سی ٹرمینل ماہانہ 2ایل این جی کارگوز ڈیل کررہا ہے جب کہ اس کی گنجائش 6ایل این جی کارگوز کے مساوی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں