میرپور (رپورٹنگ آن لائن ) وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے کہا ہے کہ لائن آف کنٹرول پر رہنے والے لوگ نامساعد حالات کے باوجود اپنی پاک افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور بھارتی درندہ فوج کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بنے ہوئے ہیں، ہاوسنگ پراجیکٹ منصوبہ سے لائن آف کنٹرول کے علاقوں میں شہدا، مستحقین اور بیواﺅں کے لیے 500گھر KORTکے تعاون سے تعمیر کیے جا رہے ہیں، جس کا واحد مقصد انسانیت کی خدمت ہے ، حکومت آزاد کشمیر کورٹ کے تعاون سے جلد ائیر ایمبولینس سروس شروع کرے گی ، ہمارا واحد مقصد اپنی عوام کی خدمت ہے،
سردار تنویر الیاس نے ان خیالات کا اظہار پیر کو معروف سماجی شخصیت چیئرمین کشمیر آرفن ریلیف ٹرسٹ چوہدری محمد اختر کی بیٹی کی شادی تقریب اور ہاﺅسنگ پراجیکٹ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے موقع پر کیا ،تقریب میں سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان، وزرا حکومت آزاد کشمیر، اعلی عسکری حکام، بیوروکریٹس،معروف کاروباری شخصیات، سیاسی جماعتوں کے رہنماﺅں، سول سوسائٹی اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد م نے شرکت کی ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ چوہدری محمد اختر ریاست آزاد کشمیر کی پہچان ہیں، جن کے ادارے نے غریب مستحق افراد ،یتیموں اور بیواﺅں کی کفالت کا عظیم کارنامہ سرانجام دے رکھا ہے اور ناگہانی آفات میں بھی انکا اہم کردار رہا ہے،
آج اکلوتی بیٹی کی شادی کی تقریب کے موقع پر فلاحی منصوبہ ہاوسنگ پروجیکٹ کے انعقاد نے اس تقریب کو منفرد بنا دیا، وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ ہاوسنگ پراجیکٹ منصوبہ سے لائن آف کنٹرول کے علاقوں میں شہدا، مستحقین اور بیواﺅں کے لیے 500گھر KORTکے تعاون سے تعمیر کیے جا رہے ہیں، جس کا واحد مقصد انسانیت کی خدمت ہے، وزیراعظم نے کہا کہ لائن آف کنٹرول پر رہنے والے لوگ نامساعد حالات کے باوجود اپنی پاک افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور بھارت کی درندہ فوج کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بنے ہوئے ہیں،وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے کہا کہ حکومت آزاد کشمیر جلد ائیر ایمبولینس سروس شروع کرے گی ،
ہمارا واحد مقصد اپنی عوام کی خدمت ہے ، وزیراعظم آزاد کشمیر نے شرکا سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ کوشش کریں فلاحی کاموں میں حصہ بنیں ، نیت صاف رکھیں، اللہ تعالی کامیابی ضرور دیتا ہے ، وزیراعظم آزاد کشمیر نے آخر میں نئے شادی شدہ جوڑے کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔