اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے جارحانہ بلے باز ایلکس ہیلز اسلام آباد یونائیٹڈ کا دوبارہ حصہ بن گئے اس حوالے سے ایک بیان میں ایلکس ہیلز نے کہا کہ اسلام آباد یونائیٹڈز میرے دل کے بہت قریب ہے۔
انہوںنے کہاکہ اسلام آباد یونائیٹڈ پی ایس ایل میں میری پہلی ٹیم تھی جس کے لیے میں نے پاکستان میں کھیلا۔ایلکس ہیلز نے کہا ہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے شائقین اور مینجمنٹ نے ہمیشہ مجھے سپورٹ کیا، ٹیم جوائن کرنے کے لیے بے تاب ہوں۔