ایف بی آر 55

ایف بی آر کو مارچ کیلئے مقرر 1367 ارب روپے کے ٹیکس ہدف میں مشکلات کا سامنا

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) ایف بی آر کو مارچ کیلئے مقررہ 1367 ارب روپے کے ٹیکس ہدف کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایف بی آر کو مارچ 2026 میں ہدف کی نسبت 200 ارب روپے تک کی کمی کا سامنا ہو سکتا ہے، خطے میں کشیدگی اور جنگی صورتحال کے باعث تقریبا 150 ارب روپے تک کم ٹیکس اکٹھا ہو گا۔

مارچ 2026 میں برآمد کنندگان کو 60 ارب روپے سے زائد کے ریفنڈز جاری کیے گئے ہیں، جولائی سے فروری کے دوران ایف بی آر کی مجموعی ٹیکس وصولی 8121 ارب روپے رہی، ایف بی آر کو جولائی سے مارچ کے دوران تقریبا 6 سو ارب روپے سے زائد شارٹ فال کا خدشہ ہے۔

ذرائع کے مطابق مارچ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ اور معاشی سرگرمیاں سست روی کا شکار ہوئیں، اس کے علاوہ برآمد کنندگان کو ریفنڈز کی مد میں ادائیگیاں بڑھنے سے بھی محصولات پر دباؤ آیا، آئی ایم ایف نے تاحال ٹیکس ہدف میں مزید کمی کی درخواست کو منظور نہیں کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں