سمگلنگ 70

ایف بی آر کا شوگر ملز، فیڈ ملز اور بیکریز کی سخت مانیٹرنگ کا فیصلہ

لاہور (رپورٹنگ آن لائن) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)نے ملک بھر میں شوگرملز، فیڈملز اور مختلف بیکریز کی مانیٹرنگ سخت کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔

اس سلسلے میں مختلف بیکریز اور ملز کے کاروباری احاطوں میں ان لینڈ ریونیو افسران کی تعیناتیاں شروع کر دی گئی ہیں۔مانیٹرنگ کا عمل انکم ٹیکس آرڈیننس 2001ء کی دفعہ 175سی کے تحت کیا جائے گا، جس میں بیکریز اور ملز کی سیلز، پرچیز اور دیگر مالیاتی سرگرمیوں کی مکمل نگرانی شامل ہے۔

تعینات افسران سروسز کی وصولی، رسیدوں کے اجراء اور ٹیکس ریکارڈ کی جانچ کریں گے تاکہ ٹیکس وصولی کی شفافیت اور درستگی کو یقینی بنایا جا سکے۔ایف بی آر کا کہنا ہے کہ مانیٹرنگ کا مقصد ٹیکس چوری کی روک تھام اور ممکنہ طور پر ریونیو میں اضافہ کرنا ہے۔ قواعد کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں