ایف بی آر

ایف بی آر کا انفرا اسٹرکچر حساس قرار، پیکا ایکٹ لاگو کردیا گیا

لاہور( رپورٹنگ آن لائن)وفاقی حکومت نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو میں پیکا ایکٹ 2016 لاگو کردیا ، ایف بی آر کے حساس انفرا اسٹرکچرمیں مداخلت پرپیکا ایکٹ کے تحت کارروائی ہوگی۔

نجی ٹی وی کے مطابق فیصلے کی رو سے ایف بی آرکا آئی ٹی سسٹم ،ڈیٹا سینٹر اور ایپلیکیشنز حساس انفرا اسٹرکچر میں شمار ہوں گی۔ایف بی آر نے اپنے تمام ریجنل ٹیکس دفاتر، کارپوریٹ ٹیکس آفسز، لارج ٹیکس آفسز ،میڈیم ٹیکس آفسز کے چیف کمشنرز، اے ای او آئی زونز، بے نامی زونز کے کمشنرز ان لینڈ ریونیو اور کمشنر اپیلز، ان لینڈ ریونیو اور کسٹمز سروس کے تمام ڈائریکٹر جنرلز اور ڈائریکٹرز سمیت ملک بھر کے فیلڈ سربراہان کو عمل درآمد کے لیے مراسلہ ارسال کردیا ہے۔

ایف بی آر کے حساس انفرا اسٹرکچرمیں مداخلت پرپیکا ایکٹ کے تحت کارروائی ہوگی اور خلاف ورزی کے مرتکب ذمے داران کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت قید اورجرمانے کی سزا ہوگی۔ایف بی آر نے تمام فیلڈ فارمیشنز کو حساس انفرااسٹرکچرکے تحفظ کی سیکیورٹی کے لییضروری اقدامات کی ہدایت کی ہے۔