فیڈرل بورڈ آف ریونیو 66

ایف بی آر نے ان پٹ ٹیکس ایڈجسٹمنٹ کی زیادہ یا کم حد مقرر کرنے کے اختیارات پر عملدرآمد شروع کر دیا

لاہور( نمائندہ خصوصی)فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے یکم جولائی 2025 سے رجسٹرڈ ٹیکس دہندگان کے لیے ان پٹ ٹیکس ایڈجسٹمنٹ کی زیادہ یا کم حد مقرر کرنے کے اختیارات پر عملدرآمد شروع کر دیا ۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ایف بی آر ڈیٹا پر مبنی خودکار رسک مینجمنٹ سسٹم کے ذریعے سیلز ٹیکس دہندگان کا ان پٹ ٹیکس موخر بھی کرے گا۔فنانس ایکٹ 2025 کے مطابق ان پٹ ٹیکس کی اجازت کو محدود کرنے کے لیے بورڈ ڈیٹا پر مبنی خودکار رسک مینجمنٹ سسٹم استعمال کر سکتا ہے تاکہ بعض ان پٹ ٹیکس کو موخر کیا جا سکے یا ایڈجسٹمنٹ کی زیادہ یا کم حد مقرر کی جا سکے۔

تاہم رجسٹرڈ شخص کو یہ حق حاصل ہوگا کہ وہ اس شق کے تحت کیے گئے اقدام کو چیلنج کرے اس کے لیے وہ متعلقہ کمشنر کے پاس درخواست اور دستاویزات جمع کرا سکتا ہے، جو درخواست موصول ہونے کے 30 دن کے اندر فیصلہ کرنے کا پابند ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں