لاہور( رپورٹنگ آن لائن)ریونیو ایڈوائزرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عامر قدیر نے کہا ہے کہ ایف بی آر مہم جوئی کی پالیسی ترک کر کے ٹیکس وصولی میں پی آر اے کی پیروی کرے ،معیشت میں حصہ ڈالنے والے تمام شعبے مشکلات کا شکار ہیں اس لئے انہیں ریلیف دیا جائے ،حکومتی اخراجات میں کمی کی وسیع گنجائش موجود ہے ۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ گزشتہ کئی دہائیو ں سے برآمدی فہرست میں اضافہ نہیں ہو سکا ، بہت سے ممالک ایس ایم ایز کی ویلیو ایڈیشن کر کے ان کی برآمدات کر رہے ہیں اور ان کا حجم پاکستان کی مجموعی برآمدات سے زیادہ ہے ۔
پاکستان میں آرگینک خوراک اور مصنوعات کو برآمدی فہرست میں شامل کیا جا سکتا ہے لیکن اس جانب کوئی توجہ نہیں دی جارہی ۔ انہوں نے کہا کہ برآمد کنندگان کو رعایتیں دی جائیں تاکہ وہ عالمی منڈیوں میں اپنے حریف ممالک کا مقابلہ کر سکیں ۔








