اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن ) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ایف بی آرکی کارکردگی کی وجہ سے پٹرول،ڈیزل اوربجلی پرسبسڈی دینے کے قابل ہوئے، ایف بی آر نے فروری میں 441 ارب کے ریونیو ہدف کو کامیابی سے حاصل کر لیا ،ایف بی آر کے ریونیو میں ماہانہ اضافہ 30 فیصد سے زیادہ ہے۔
بدھ کو کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)نے فروری میں 441 ارب روپے کے محصولات جمع کرنے کا اپنا ہدف کامیابی سے مکمل کیا ہے۔وزیر اعظم نے کہا فروری میں جمع کئے گئے محصولات ماہانہ لحاظ سے 30 فیصد زائد ہیں۔
ایف بی آر کی اس کارکردگی کی وجہ سے ہم پٹرول ،ڈیزل اور بجلی پر سبسڈی دینے اور اپنے لوگوںکو ریلیف دینے کے قابل ہیں نادرا نے اپنے 88نئے رجسٹریشن مراکز کھولے ہیں شہریوں کی سہولت کیلئے نادرانے سہولت سے محروم تحصیلوں سمیت88نئے مقامات پررجسٹریشن سنٹرزکے قیام کے ذریعے اپنے دائر کارِکووسعت دی ہے ملک بھر میں قائم کئے جانیوالے ان نئے مراکز بلوچستان میں 13،سندھ میں23،کے پی کے میں16،گلگت بلتستان میں 11،پنجاب میں 11جبکہ آزاد کشمیر میں 12اور اسلام آباد راولپنڈی میں ایک ایک مرکز کھولا گیا ہے ۔