ایف بی آر

ایف بی آرنے غیر رجسٹرڈافرادکی رجسٹریشن کیلئے پائلٹ پراجیکٹ میں ڈیجیٹل سروے سے ڈیٹا جمع کرلیا

فیصل آباد( ر پورٹنگ آن لائن)فیڈرل بورڈ آف ریو نیو نے غیر رجسٹرڈ کاروباری افراد کے خلاف فیصل آباد کے آٹھ بازاروں سے 20ہزار دکانوں کا ڈیٹا جمع کر لیا جبکہ تاجروں کو رجسٹرڈ کرنے کے لیے نوٹسز بھی جاری کر دئیے گئے۔کاروباری افراد کو ٹیکس نیٹ میں رجسٹرڈ کرنے کے لیے پائلٹ پراجیکٹ میں ڈیجیٹل سروے سے ڈیٹا جمع کیا گیا جس میں 13 ہزار کاروباری افراد غیر رجسٹرڈ پائے گئے۔

ایڈیشنل کمشنر ایف بی آر آصف رفیق کے مطابق ڈیجیٹل سروے سے ہم نے ڈیٹا حاصل کیا جس میں ہمارے پاس جو ڈیٹا آیا اس کے مطابق 50 فیصد افراد ٹیکس نیٹ میں نہیں ، ہمارا مقصد ابھی ماہانہ ٹیکس کولیشن 5ارب روپے ہے اورپائلٹ پراجیکٹ کی مدد سے ٹیکس آمدن میں 30 فیصد تک اضافہ متوقع ہے۔