ایف آئی اے

ایف آئی اے کوٹڈاپ کیس میں منی لانڈرنگ کے شواہد مل گئے

کراچی (رپورٹنگ آن لائن)ٹڈاپ کیس سے جڑے ملزمان کی مزید جائیدادیں سامنے آگئیں جبکہ ایف آئی اے کو کیس میں منی لانڈرنگ کےشواہدبھی مل گئے ، کیس میں کئی اہم سیاسی شخصیات بھی زیرتفتیش ہیں،ایف آئی اےحکام نے کہا کہ کیس سے جڑے ملزمان کی مزید جائیدادیں سامنے آگئیں،ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل نے ایک اور مقدمہ درج کر لیا ہے،

مقدمہ سرکار کی مدعیت میں درج کیا گیا ، جس میں عبدالقادرعرف بھولا سمیت کئی افراد کو نامزد کیا گیا ہے، کیس میں کئی اہم سیاسی شخصیات بھی زیرتفتیش ہیں، ڈپٹی ڈائریکٹرٹڈاپ سمیت مختلف کمپنیوں کے افراد کو نامزد کیا گیا ہے،

ایف آئی اے کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹرٹڈاپ نے ایکسپورٹس کی مدمیں کئی جعلی ای فارمزبنوائے جبکہ ظاہرکی گئی ایکسپورٹ کی مالیت35ارب روپے کے لگ بھگ ہے،ایف آئی اے کو کیس میں منی لانڈرنگ کے شواہدبھی مل گئے ہیں ،ڈپٹی ڈائریکٹرعبدالرف نے بتایا کہ رقم سےکراچی میں2ہزارگزکی زمین خریدی گئی جو قادر کے نام پر تھی اور زمین منی لانڈرنگ سے حاصل ہونیوالی رقم سے خریدی گئی۔