لاہور(رپورٹنگ آن لائن) وفاقی تحقیقاتی ایجنسی ( ایف آئی اے)نے 25ارب کی منی لانڈرنگ کے کیس میں پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کو منی ٹریل کیلئے 30روز کا شو کازنوٹس جاری کر دیا ۔
ذرائع کے مطابق حمزہ شہباز کوشو کاز نوٹس جاری کرتے ہوئے رواںماہ کے اختتام تک دوبارہ طلب کر لیاگیاہے اورمنی ٹریل نہ دینے پرپراپرٹی بحق سرکار ضبط کرنے کا عندیہ بھی دیا گیاہے ۔
ذرائع کے مطابق حمزہ شہباز سے جن پراپرٹیز کی منی ٹریل مانگی گئی ہے ان میں جوڈیشل ایمپلائز سوسائٹی میں مکان نمبر48سے51کی 10کنال اراضی ،جوہرٹا ئون میں پلاٹ نمبر61تا71کے بلاک کی پراپرٹیز ،چنیوٹ میں25کنال اراضی ،2008ء کے بعد رمضان شوگرملز میں سرمایہ کاری ،شریف فیڈ ملز،مدینہ کنسٹرکشن،مدنی ٹریڈنگ کمپنی،شریف پولٹری ، شریف ڈیری ،گاڑیوں ،بینک اکائونٹس،شیئرز،جیولری ،کیش اور پرائز بانڈز کی منی ٹریل طلب کی گئی ہے ۔