لاہور(رپورٹنگ آن لائن ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن (ر)صفدر نے کہا ہے کہ ایف آئی آر سے ڈرنے والا نہیں ہوں،میں مادرملت اورنوازشریف کا پیغام لے کرچلوں گا۔
میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئےکیپٹن(ر)صفدرنے کہا کہ جاہل مجھے مزارات کا تقدس سمجھارہے ہیں، ہم نسلوں سے مزارت کا ادب کرنے والے لوگ ہیں۔کیپٹن (ر)صفدرنے کہا کہ ایف آئی آرکٹوانے والے کون لوگ ہیں، کیا خلا سے ایف آئی آرکٹوائی گئی، ایف آئی آرسے ڈرنے والا نہیں ہوں، رات کی تاریکی میں شب خون مارا گیا، میں مادرملت اورنوازشریف کا پیغام لے کرچلوں گا۔









