ترقیاتی بینک 74

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں اس سال مہنگائی میں کمی کی پیشگوئی کردی

کراچی(رپورٹنگ آن لائن)ایشیائی ترقیاتی بینک نے ترقی پذیر ایشیا اوربحرالکاہل کے ملکوں کی معیشتوں پر رپورٹ جاری کردی۔

ایشیائی ترقیاتی بینک نیپاکستان میں اس سال مہنگائی میں کمی کی پیشگوئی کردی،پاکستان میں شرح نمو تین فیصد رہنے کا امکان ہے،مہنگائی میں کمی کی وجہ خوراک اور دیگر اشیا کی قیمتوں میں کمی ہوگی،پاکستان میں 26-2025 کے دوران 5.8 فیصد مہنگائی کی پیش گوئی برقرار ہے،پاکستان کی معاشی شرح نمو 3 فیصد رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

امریکا کی جانب سیاضافی ٹیرف عائدکرنے سے ایشیائی ممالک کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے،،عالمی تجارتی غیر یقینی صورتحال کے باعث برآمدات میں کمی آئے گی،جنوبی ایشیا میں2026 میں معاشی ترقی 6.2، مہنگائی 4.5 فیصد رہنے کا امکان ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں