سارو گنگولی 71

ایشیاء کپ’ سارو گنگولی نے پاک بھارت ٹاکرے کی حمایت کر دی

نئی دہلی (رپورٹنگ آن لائن)بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سارو گنگولی نے ایشیاء کپ میں پاک بھارت ٹاکرے کی حمایت کر دی۔

ایک بیان میں سارو گنگولی نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کا ایک ہی گروپ میں ہونا ٹھیک ہے، کھیل کو جاری رہنا چاہیے۔سارو گنگولی کا کہنا تھا کہ پہلگام جیسا معاملہ نہیں ہونا چاہیے، کھیل جاری رہنا چاہیے، دہشت گردی نہیں ہونی چاہیے اس کو لازمی روکنا چاہیے۔

سابق کپتان بھارتی کرکٹ ٹیم نے کہا کہ بھارت نے دہشت گردی کے حوالے سے سخت موقف اپنایا ہے، کھیل کو تو ہونا چاہیے۔متحدہ عرب امارات میں 9 سے 28 ستمبر تک کھیلے جانے والے ایشیاء کپ کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا ہے، پاک بھارت پہلا گروپ میچ 14 ستمبر کو ہو گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں