میونخ (رپورٹنگ آن لائن)شامی وزیر خارجہ اسعد الشیبانی نے کہا ہے کہ اسرائیل کے اقدامات شام کے استحکام کو متزلزل کر رہے ہیں۔ میونخ سکیورٹی کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم امریکہ کے تعاون سے اسرائیل کو مذاکرات کی میز پر لائے ہیں۔ اسرائیل شام کے حوالے سے خطرات کو بڑھا چڑھا کر پیش کرتا ہے۔
شامی وزیر نے کہا کہ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کی ‘قسد(سیریئن ڈیموکریٹک فورسز)کے رہنمائوں کی موجودگی میں ملاقات شامی اتحاد کی عکاسی کرتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ “قسد” شام کی حکومت کا حصہ ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم قسد کے ساتھ ایک ایسے نقطہ نظر پر کام کر رہے ہیں جو مکمل انضمام کو یقینی بنائے۔









