ایس پی ماڈل ٹاؤن 247

ایس پی ماڈل ٹاؤن دوست محمد کا تھانہ کاہنہ اور نشتر کالونی کا اچانک دورہ

لاہور (ڈاکٹر جاوید حاکم سے) ایس پی ماڈل ٹاؤن دوست محمد کا تھانہ کاہنہ اور نشتر کالونی کا اچانک دورہ،
 ایس پی ماڈل ٹاؤن
ایس پی ماڈل ٹاؤن نے فرنٹ ڈیسک،رپورٹنگ و ریکارڈ روم سمیت مختلف شعبوں کا معائنہ کیا،
دوست محمد نے حوالات میں موجود ملزمان سے گرفتاری کے متعلق استفسار کیا،ریکارڈ رجسٹرز،عملہ کی حاضری اور صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیا،
محرر تھانہ کو ریکارڈ کی بروقت تکمیل پولیس سٹیشنز محکمہ پولیس کی پہلی شناخت اور انصاف کی فراہمی کا اولین ذریعہ ہیں،تھانہ میں آنے والا ہر شہری ہمارے لئے قابل احترام ہے اسے عزت دینا ہم پر لازم ہے،صفائی نصف ایمان ہے، تھانوں کا ماحول خوشگوار بنانے کے لئےصاف ستھرائی پر بھر پور توجہ دیں،شہریوں کے ساتھ بدتمیزی ہر گز برداشت نہیں،سائلین کو انتہائی عزت و احترام سے مخاطب کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں