بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن) چین کے صوبہ شان دونگ کےچھنگ داؤ کسٹمز سے موصول اطلاع کے مطابق سال 2025 کے دوران، چھنگ داؤ کسٹمز کی نگرانی میں ایس سی او ڈیمانسٹریشن زون سے چین یورپ ریل گاڑیوں کی 1225 ٹرینیں چلائی گئیں اور 8 لاکھ 40 ہزار ٹن درآمدی اور برآمدی مال کی ترسیل ہوئی۔ ریل گاڑیوں کی تعداد اور مال برداری کے حجم ، دونوں میں بیس فیصد سے زائد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جو تاریخی طور پر اسی مدت کے لحاظ سے ایک نیا ریکارڈ ہے ۔
ایس سی او ڈیمانسٹریشن زون کے قیام کے بعد سے اب تک مجموعی طور پر 5491 چین یورپ مال بردار ٹرینیں اس روٹ پر چل چکی ہیں ، جن کے ذریعے ساڑھے چار لاکھ کنٹینرز بھیجے جا چکے ہیں اور 38 لاکھ ٹن درآمدی اور برآمدی مال کی ترسیل ہو چکی ہے









