اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے اجلاس میں شرکت کے لیے بھارتی وزیرِ خارجہ جے شنکر اسلام آباد پہنچ گئے۔بھارتی وزیرِ خارجہ جے شنکر کو لانے والے بھارتی ایئر فورس کے خصوصی طیارے نے 3 بج کر 26 منٹ پر نور خان ایئر بیس پر لینڈ کیا۔
بھارتی وزیرِ خارجہ جے شنکر دہلی سے خصوصی طیارے میں پاکستان کے لیے روانہ ہوئے تھے۔بھارتی وزیرِ خارجہ جے شنکر اور ان کی ٹیم کا نور خان ایئر بیس پر پرتپاک استقبال کیا گیا۔جے شنکر وزیرِ اعظم پاکستان میاں شہباز شریف کی جانب سے دی جانے والی ضیافت میں شرکت کریں گے۔
واضح رہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کا 23 واں سربراہی اجلاس اسلام آباد میں شروع ہو گیا ہے، جس میں میزبان پاکستان سمیت 8 ممالک کے وزرائے اعظم اور دیگر اعلی شخصیات شرکت کر رہے ہیں۔