اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) ایس آئی ایف سی کی کوششوں سے خطے میں پاکستان کے تجارتی اور معاشی روابط مضبوط ہو رہے ہیں، اسی سلسلے کے تحت عمان ایوان صنعت و تجارت کی جانب سے مسقط میں عمان پاکستان کاروباری فورم کا انعقاد کیا گیا۔
کاروباری فورم میں اعلیٰ حکام، سفارتکار اور کاروباری رہنماؤں نے شرکت کی جہاں مشترکہ سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال کیا گیا، فورم میں نجی شعبوں میں باہمی تعاون اور سرمایہ کاری کے فروغ پر زور دیا گیا۔
فوڈ سکیورٹی، اطلاعاتی ٹیکنالوجی، تعلیم، کپڑا سازی اور صحت سمیت کئی شعبے تعاون کے لیے نمایاں قرار دیئے گئے، سیاحت، تعمیرات، گاڑیوں کی صنعت اور کھیلوں کے سامان میں بھی شراکت داری کے مواقع اجاگر کیے گئے۔
ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستان دوطرفہ تعاون اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے کی راہ پر گامزن ہے۔