کراچی (رپورٹنگ آن لائن)اداکارہ سونیا حسین نے خواتین کی خودمختاری اور انہیں مضبوط کرنے کیلئے ایک مثبت پیغام شیئرکیا ہے۔انسٹاگرام پوسٹ میں سونیا نے اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ایسی عورت بنیں جو کسی کا پیچھا نہیں کرتی ہے ، اپنی خوشی کیلئے کسی پرانحصار نہیں کرتی ہے۔
جسے کسی کی توثیق اور منظوری کی ضرورت نہیں ہوتی۔سونیا حسین کا ماننا ہے کہ خوشی اور اطمینان اپنے آپ سے حاصل ہوسکتا ہے ۔انہوں نے خواتین کیلئے اپنے پیغام میں مزید لکھا تم مالک ہو، غلام نہیں ۔
کام کے لحاظ سے بات کی جائے تو سونیا کا آن ائر ڈرامہ محبت تجھے الوداع ہے جس کی مرکزی کاسٹ میں ان کے علاوہ منشاپاشا اور زاہد احمد شامل ہیں۔ ڈرامے کی کہانی متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے شادی شدہ جوڑے کے گرد گھومتی ہے جہاں بیوی پیسوں کی لالچ میں اپنے شوہر کی شادی اس کی امیر باس سے بخوشی کروا دیتی ہے۔
ڈرامے کاٹیزر دیکھنے کے بعد بیشتر سوشل میڈیا صارفین نے دعوی کیا کہ کہانی بالی ووڈ فلم جدائی سے چرائی گئی ہے جو سال 1997 میں ریلیزہوئی تھی۔