اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف وسابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ انتظامات دیکھ کر ایسا لگ رہا تھا کہ آج کلبھوشن یادیو عدالت آرہا ہے ، مجھے سمجھ نہیں آرہی کہ اتنا خوف کیا ہے ،
جمعرات کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے آج عدلات آتے آتے بھی 15منٹ لگ گئے ، رات میچ دیکھنے کیلئے بھی وقت نہیں تھا ، صحافی نے سوال کیا کہ وفاقی حکومت آپ کو گرفتار کرنے کا پلان بنارہی ہیے ،
اس پر عمران خان نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ حکومت گرفتار کرنے کی کوشش توبڑی دیر سے کررہی ہے ، تفصیلی بات سماعت کے بعد کروں گا ، ان کا کہنا تھا کہ میںنے نہیںچاہتا کہ کوئی غلط ٹکر چل جائے ، اس حوالے سے بعد میں بات کروںگا ۔