نعیمہ بٹ 83

ایسی انڈسٹری میں کام نہیں کرنا، جہاں اداکاراوں کی لاشیں ملتی ہیں،نعیمہ بٹ

کراچی (رپورٹنگ آن لائن)گزشتہ برس کے ڈرامے کبھی میں، کبھی تم سے مقبولیت حاصل کرنے والی اداکارہ نعیمہ بٹ کو ان کی نئی ویڈیو پر تنقید کا سامنا ہے، جس میں وہ کہتی سنائی دیتی ہیں کہ انہیں ایسی انڈسٹری میں کام نہیں کرنا، جہاں اداکاراوں کی لاشیں ملتی ہیں۔

نعیمہ بٹ نے حال ہی میں انسٹاگرام اسٹوری میں اپنی ایک مختصر ویڈیو شیئر کی، جس میں انہوں نے مداحوں کی جانب سے پوچھے جانے والے سوالوں اور تنقید کا منفرد انداز میں جواب دیا۔اداکارہ نے مختصر ویڈیو میں اداکاری کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں کہا جا رہا ہے کہ انہیں ڈراموں میں کام نہیں مل رہا، اس لیے وہ سوشل میڈیا پر ایسی ویسی ویڈیوز بناتی نظر آتی ہیں۔

نعیمہ بٹ نے لوگوں کے مذکورہ بیان پر رد عمل دیتے ہوئے ایسا کہنے والوں کا مذاق بھی اڑایا۔اداکارہ نے ویڈیو میں مزید کہا کہ جس انڈسٹری میں اداکاراوں اور ماڈلز کی لاشیں مل رہی ہوں، انہیں ایسی انڈسٹری میں کام نہیں کرنا۔اداکارہ نے ویڈیو میں اپنے پالتو کتے کو بھی دکھایا اور کہا کہ شوبز انڈسٹری سے تو ان کا پالتو کتا وفادار ہے۔

اداکارہ نے اگرچہ کسی کا نام نہیں لیا، تاہم ان کا اشارہ گزشتہ ماہ جولائی میں مردہ حالت میں پائی گئیں اداکارہ و ماڈل حمیرا اصغر اور سینئر اداکارہ عائشہ خان کی جانب تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں