لاہور (رپورٹنگ آن لائن)پنجاب یونیورسٹی شعبہ امتحانات نے ایسو سی ایٹ ڈگری آرٹس /سائنس پارٹ ون اور پارٹ ٹو سالانہ امتحان2023ء کے تحریری و پریکٹیکل امتحانات کی ڈیٹ شیٹس جاری کردی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ایسو سی ایٹ ڈگری آرٹس /سائنس پارٹ ون کے امتحان 20جولائی جبکہ ایسو سی ایٹ ڈگری آرٹس/سائنس پارٹ ٹوکے امتحان 5اگست 2023ء سے شروع ہوں گے۔تفصیلی ڈیٹ شیٹس پنجاب یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.pu.edu.pk پر بھی دیکھی جا سکتی ہیں۔