اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا کہ نون لیگ کے ہر مخلص کارکن کا فرض ہے کہ اسکی تنقید کا ہدف مخالفین ہوں
ایسی بیان بازی جس سے مخالفین کے بیانیہ کو تقویت ملے یا جس سے جماعت کے اندر انتشار کا تاثر ابھارا جائے قطعا نواز شریف کا بیانیہ نہیں ہو سکتا، ہفتہ کو سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں احسن اقبال نے لکھا کہ نون لیگ کا ہر لیڈر اور کارکن نواز شریف کا سپاہی ہے،ہم پہ سب کا احترام لازم ہے۔