ایرانی صدر

ایران 90فیصدافزودہ یورینیم تیار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، ایرانی صدر

تہران (رپورٹنگ آن لائن)ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ ایران 90 فیصد خا لص افزودہ یورینیم تیار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔سرکاری خبر رساں ا دارے آئی آر این اے کی رپورٹ کے مطابق روحانی نے کابینہ کے اجلاس میں کہا کہ جوہری ٹیکنالوجی کے پرامن استعمال کے مقصد کے حصول کے لئے ایران کی جوہری توانائی تنظیم نے اعلی درجے کی(خا لص)افزودہ یورینیم تیار کرنے کی اپنی صلاحیت اور طاقت کا مظاہرہ کیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر کسی دن ایک ری ایکٹر کے لئے 90 فیصد(افزودہ یورینیم) کی ضرورت پڑی تو ہمیں پرامن طریقے سے ایسا کرنے میں کوئی مسئلہ درپیش نہیں ہوگا۔

ایرانی صدر نے واضح کیا کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا دبا بھی ایران کے پرامن جوہری پروگرام کی پیشرفت کو نہیں روک سکاہے۔اپریل میں ایران کے وسطی علاقے میں واقع نا تنز کے افزودگی مرکز میں بلیک آٹ کے بعد ایران نے اسرائیل پر جوہری تنصیب کو سبوتاژ کرنے کا الزام عائد کیا اور اعلان کیا کہ اس نے 60 فیصد خا لص افزودہ یورینیم تیار کرنا شروع کردی ہے۔