چین 11

ایران کے قومی استحکام کی حمایت کرتے ہیں، چینی مندوب

اقوام متحدہ (رپورٹنگ آن لائن) اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب فو چھونگ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مشرق وسطیٰ کے مسئلے پر ایک اعلیٰ سطحی بحث سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے معاملات کا فیصلہ ایرانی عوام کو خود کرنا چاہیے۔ چین قومی استحکام کو برقرار رکھنے میں ایران کی حمایت کرتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مسئلہ طاقت کے ذریعے حل نہیں کیا جا سکتا، اور کوئی بھی فوجی مہم جوئی خطے کو ایک غیر متوقع کھائی میں دھکیل دے گی۔جمعرات کے روزفو چھونگ نے کہا کہ چین تمام فریقوں سے اپیل کرتا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے مقاصد اور اصولوں کی پاسداری کریں، دوسرے ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت اور بین الاقوامی تعلقات میں طاقت کے استعمال یا دھمکی کی مخالفت کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ چین کو امید ہے کہ امریکہ اور دیگر متعلقہ فریق بین الاقوامی برادری اور علاقائی ممالک کے مطالبات کو سنجیدگی سے لیں گے، مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کو فروغ دینے کے لیے مزید کام کریں گے، اور تنازعات کو بڑھانے اور آگ کو ایندھن فراہم کرنے سے گریز کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں