نیتن یاہو 71

ایران کے خلاف امریکی کارروائی مکمل اسرائیلی ہم آہنگی کے ساتھ کی گئی،نیتن یاھو

تل ابیب (رپورٹنگ آن لائن )اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے صدر ٹرمپ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے خلاف امریکی کارروائی مکمل اسرائیلی ہم آہنگی کے ساتھ کی گئی۔

امریکی ٹی وی کے مطابق اتوار کو اپنے ایک بیان میں انہون نے کہاکہ ایران کا جوہری پروگرام اسرائیل کے لیے وجودی خطرہ ہے اور عالمی امن کے لیے بھی شدید خطرہ بن چکا ہے۔یاھو نے بتایا کہ صدر ٹرمپ نے حملے کے فوری بعد مجھ سے رابطہ کیا۔ انہوں نے امریکی حملے کو تاریخی موڑ قرار دیا جو مشرق وسطی کو امن کی جانب لے جا سکتا ہے۔

نیتن یاھو نے کہاکہ آج رات کی کارروائی میں امریکہ نے ثابت کر دیا کہ اس کا کوئی ثانی نہیں۔ صدر ٹرمپ کی قیادت میں ایک نیا تاریخی راستہ متعین ہو رہا ہے جو خطے اور دنیا کو خوشحالی اور امن کی طرف لے جا سکتا ہے۔انہوں نے کہاکہ پہلے طاقت آتی ہے، پھر امن آتا ہے۔نیتن یاھو کے مطابق اس آپریشن میں اسرائیلی افواج نے غیر معمولی کارکردگی دکھائی، مگر سب سے بڑھ کر امریکہ نے وہ کر دکھایا جو دنیا کا کوئی دوسرا ملک نہیں کر سکتا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں