تہران (رپورٹنگ آن لائن)ایران نے صدر ٹرمپ کی طرف سے سپریم لیڈر علی خامنہ ای کے بارے میں بیان کو ناقابل قبول قرار دے دیا ہے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق بیان میں ٹرمپ نے سپریم لیڈر کو ایک بری اورذلت آمیز موت سے بچانے کا احسان کرنے کا دعوی کیا تھا۔ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکی صدر کے اس توہین آمیز بیان کی مذمت کی ہے اور کہا ہے اس طرح کا بیان قابل قبول نہیں۔
وزیر خارجہ عراقچی نے کہا اگر ٹرمپ واقعی ایران کے ساتھ ایک ڈیل کرنے کی خواہش رکھتے ہیں تو انہیں چاہیے کہ ایرانی سپریم لیڈر علی خامنہ ای کے بارے میں اپنے توہین آمیز لہجے اور انداز کو ترک کرنا ہوگا۔انہوں کہا امریکی صدر اس طرح عظیم آیت اللہ خامنہ ای کے لاکھوں حامیوں کی دل آزاری نہ کریں۔
انہوں نے اپنے بیان میں مزید کہا عظیم اور مضبوط ایرانی عوام نے پوری دنیا کو دکھا دیا ہے کہ اسرائیل کے پاس ہمارے میزائلوں کی وجہ سے اس کے سوا کوئی چارہ نہ تھا کہ اسرائیل زمین پر چپٹا ہو کر رہ جاتا۔ یا اپنے ‘ ڈیڈی’ کے پاس بھاگ کر مدد کے لیے جاتا۔اس لیے صدر ٹرمپ اس لہجے میں توہین نہ کریں۔