واشنگٹن (رپورٹنگ آن لائن )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ ایٹمی ڈیل پر معاملات ٹھیک جا رہے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہم نے درست فیصلہ کیا ہے، ایران کے ساتھ معاہدہ اچھا رہے گا۔
واضح رہے کہ مئی 2018 میں ڈونلڈ ٹرمپ نے بطور امریکی صدر ایران کے ساتھ نیوکلیئر ڈیل کو یک طرفہ طور پر کنارہ کشی اختیار کر لی تھی۔