کیلی کرافٹ

ایران کو ہتھیاروں کے حصول کی اجازت ہرگز نہیں دیں گے، اقوام متحدہ میں امریکی مندوب

نیویارک(ر پورٹنگ آن لائن)اقوام متحدہ میں امریکا کی خاتون مندوب کیلی کرافٹ کا کہنا ہے کہ ان کا ملک ایران کو ہتھیاروں

کے حصول کی اجازت نہیں دے گا۔بین الاقوامی میڈیا کے ساتھ خصوصی انٹرویو میں کیلی نے کہا کہ ایران ہتھیاروں کو دہشت

گردی کے واسطے استعمال کرتا ہے لہذا اس کا ہتھیار حاصل کرنا بدترین امر ہے۔کیلی نے واضح کیا کہ واشنگٹن سلامتی کونسل کی

قرار داد 2231 کے مطابق آئندہ ماہ کی بیس تاریخ کو “اسنیپ بیک” کے نام سے معروف پابندیوں کا میکانزم لاگو کرنے کے لیے

کام کرے گا۔ انہوں نے سلامتی کونسل پر زور دیا کہ وہ اس سلسلے میں قانونی اقدامات کے نفاذ کی ذمے داری پوری کرے۔

کیلی کرافٹ کے مطابق جو ملک بھی ایران کو ہتھیاروں کے حصول سے روکنے کے حق میں ووٹ نہیں دے گا وہ دنیا میں

دہشت گردی کی اول نمبر پر ذمے دار ریاست (ایران) کی سرپرستی میں حصہ دار ہو گا۔اس سے قبل امریکی وزیر خارجہ مائیک

پومپیو نے سوشل میڈیا کے ذریعے جاری بیان میں کہا تھا کہ “آئندہ ماہ بیس تاریخ کی نصف شب سے ایران

پر پابندیاں لوٹ آئیں گی۔