ایران

ایران کا دو مقامات عالمی جوہری توانائی ایجنسی کے معائنے کیلئے کھولنے کا فیصلہ

تہران (ر پورٹنگ آن لائن) ایرانی حکومت اور بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی نے جوہری معاملات پر تعاون سے متعلق

مشترکہ بیان جاری کیا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران نے رضاکارانہ طور پر بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کی جانب سے تعین

کردہ دو مقامات تک ایجنسی کو رسائی فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایرانی حکومت ان مقامات کے معائنے کے لئے ایجنسی

کو تمام سہولیات فراہم کرے گی۔واضح رہے کہ بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل رافیل گروسی نے اپنے دورہ

تہران کے دوران انہوں نے ایرانی صدرحسن روحانی ، وزیر خارجہ جواد ظریف اور ایران کے جوہری توانائی ادارے کے چیئرمین

علی اکبر صالحی سے بات چیت کی۔ دونوں فریقوں نے متعلقہ بات چیت کے بعد جاری مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ بین

الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی اور ایران تعاون کو مزید مستحکم کرنے اور جامع سیف گارڈز معاہدے اور اضافی پروٹوکول سے متعلق

باہمی اعتماد کو بڑھانے پر متفق ہیں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے دونوں مقامات میں

داخلے کے لئے تاریخوں سمیت دیگر امور پر اتفاق کر لیا گیا ہے۔