واشنگٹن (رپورٹنگ آن لائن)امریکی میڈیا نے علاقائی سفارتکاروں کے حوالے سے دعوی کیا کہ ایران امریکا سے ہونے والے جوہری مذاکرات استنبول سے عمان منتقل کرنا چاہتا ہے۔امریکی میڈیا نے سفارتکار وں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ امریکا مذاکرات میں مختلف موضوعات جیسے کہ بیلسٹک میزائل اور خطے میں ایران کے پراکسیز کی سرگرمیوں کو شامل کرنا چاہتا ہے جبکہ ایران مذاکرات میں صرف جوہری بات چیت پر توجہ چاہتا ہے، ایران علاقائی ممالک کی براہِ راست شرکت کا خواہش مند بھی نہیں ہے۔
ادھر وائٹ ہائوس کی ترجمان نے کہا کہ ایران کیساتھ رواں ہفتے ہونے والی بات چیت طے شدہ وقت کے مطابق ہوگی۔دوسری جانب ترجمان ایران کی وزارتِ خارجہ نے کہا کہ مذاکرات کا مقام اور وقت کوئی پیچیدہ معاملات نہیں، امریکاکے ساتھ مذاکرات کیمقام کیحوالے سے مشاورت جاری ہے۔ترجمان وزارت خارجہ کے مطابق ترکیے، عمان اور خطے کیکئی دیگر ممالک نے مذاکرات کی میزبانی کیلیے آمادگی ظاہرکی ہے۔









