چین 144

ایران پر یک طرفہ امریکی پابندیوں کی مخالفت کریں گے، چین

بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن)چین نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ وہ امریکا کی طرف سے ایران پر لگائی جانے والی یک طرفہ پابندیوں کی مخالفت کا عمل جاری رکھے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق چینی شہر ووکسی میں دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کی ایک ملاقات کے بعد چینی وزیر وانگ ژی نے کہا کہ چینی حکومت ایران اور عالمی طاقتوں کے مابین 2015 میں طے پانے والی عالمی جوہری ڈیل کی بحالی کی حمایت کرتی ہے۔ وانگ ژی نے مزید کہا کہ اس ڈیل کی بحالی میں درپیش مشکلات کا ذمہ دار امریکا ہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں