ٹرمپ 14

ایران پر محدود فوجی حملے پر غور کر رہا ہوں، امریکی صدر

واشنگٹن (رپورٹنگ آن لائن)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ ایران پر محدود فوجی حملے پر غور کر رہے ہیں تاہم انہوں نے اس حوالے سے مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

وائٹ ہائوس میں جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ ایران پر دبا ڈالنے کے لیے کسی محدود حملے پر غور کر رہے ہیں تاکہ اس کے جوہری پروگرام پر کوئی معاہدہ ہو سکے تو انہوں نے صحافیوں کو بتایا کہ میں کہہ سکتا ہوں کہ میں اس پر غور کر رہا ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں