ایران

ایران پر اسرائیلی حملہ بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے، سعودی عرب

ریاض (رپورٹنگ آن لائن)سعودی عرب نے ایران پر اسرائیلی حملوں کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ اسرائیلی حملہ بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب نے ایران پر اسرائیلی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران پر حملہ اس کی خودمختاری پر حملے کے مترادف ہے۔سعودی عرب کا کہنا تھا کہ اسرائیلی حملہ علاقائی سلامتی سے سمجھوتہ اور بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے۔