ایران 46

ایران نے کینیڈا کی بحریہ کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کر لیا

تہران(رپورٹنگ آن لائن)ایران نے کینیڈا کی بحریہ کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کر لیا۔ ایرانی وزارتِ خارجہ نیروئل کینیڈین نیوی(کینیڈا کی شاہی بحریہ)کو دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا ہے۔

یہ اقدام 2024 میں کینیڈا کی جانب سے ایران کی پاسدارانِ انقلاب (پاسدارانِ انقلابِ اسلامی) کو دہشت گرد تنظیم قرار دیے جانے کے رد ِعمل میں سامنے آیا ۔ایرانی وزارتِ خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ یہ قدم اوٹاوا (کینیڈا)کی جانب سے پاسدارانِ انقلاب کو دہشت گرد قرار دینے کے جواب میں اٹھایا گیا ہے،

جو کہ بین الاقوامی قانون کے بنیادی اصولوں کے منافی تھا۔بیان میں مزید کہا گیا کہ ایران نے باہمی برابری کے اصول کے دائرہ کار کے تحت کینیڈا کی شاہی بحریہ کو دہشت گرد تنظیم نامزد کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ تاہم ایران نے اس نامزدگی کے ممکنہ اثرات یا نتائج کی وضاحت نہیں کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں